عطیہ دہندگان کے وعدے یمن کی ضروریات میں سے نصف کا احاطہ
سعودی عرب 150 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا حصہ دار رياض: نايف الرشید – جنيف: "الشرق الاوسط” کل جنیوا میں عطیہ دہندگان ممالک نے اجلاس کے دوران یمنی شہریوں کی امداد کی خاطر رواں سال میں 1٫1 ملیار ڈالر کی رقم بطور عطیہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، اس طرح اقوام […]
سعودی عرب 150 ملین ڈالر کے ساتھ سب سے بڑا حصہ دار

رياض: نايف الرشید – جنيف: "الشرق الاوسط”
کل جنیوا میں عطیہ دہندگان ممالک نے اجلاس کے دوران یمنی شہریوں کی امداد کی خاطر رواں سال میں 1٫1 ملیار ڈالر کی رقم بطور عطیہ دینے کا وعدہ کیا گیا ہے، اس طرح اقوام متحدہ کی طرف سے مطلوب کردہ رقم 2٫1 ملیار ڈالر کے ادھے سے زیادہ حصے کا انتظام کر لیا گیا ہے۔ اجلاس کے اختتام پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل گوتیرچ نے بات کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دسمبر تک باقی ادھے حصے کا بھی انتظام کر لیا جائے گا۔
اس اجلاس کے دوران "سال 2017 میں یمن میں انسانی بنیادوں پر امدادی منصوبہ” کے لئے سعودی عرب کی جانب سے 150 ملین ڈالر کی رقم کے ساتھ سب سے بڑی امداد دیئے جانے کا اعلان کیا گیا۔ جبکہ متحدہ عرب امارات نے 100 ملین ڈالر، یورپی یونین 150 ملین ڈالر اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے 94 ملین ڈالر کی رقم بطور عطیہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔