عرب ایوارڈ "پوكر” سعودی عرب کے محمد حسن علوان کے نام
فلسفی ابن عربی کی سوانح حیات پر مبنی ناول "موت صغير” لندن: "الشرق الاوسط” سعودی عرب کے محمد حسن علوان کے ناول "موت صغیر” (چھوٹی موت) نے عرب ناول کا عالمی ایوارڈ "پوکر” جیت لیا ہے۔ کل ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے کے 27 ویں سیشن کے افتتاح کے م
فلسفی ابن عربی کی سوانح حیات پر مبنی ناول "موت صغير”

لندن: "الشرق الاوسط”
سعودی عرب کے محمد حسن علوان کے ناول "موت صغیر” (چھوٹی موت) نے عرب ناول کا عالمی ایوارڈ "پوکر” جیت لیا ہے۔ کل ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلے کے 27 ویں سیشن کے افتتاح کے موقع پر جیوری کی چیئر پرسن سحر خلیفہ نے ایوارڈ جیتنے والی شخصیت کے نام کا اعلان کیا۔
یہ ناول "موت صغیر” فلسفی محی الدین ابن عربی کی سوانح پر مبنی ہے جس میں چھٹی صدی ہجری میں اندلس میں ان کی پیدائش سے لے کر دمشق میں ان کی وفات تک کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس ناول میں تخیلاتی انداز کے ساتھ ان کی سوانح عمری کا ذکر کیا گیا ہے، جو کہ مراکش، مصر، حجاز، شام کے علاوہ مشرق میں آذربائیجان تک اور مغرب میں اندلس سے عراق اورترکی تک کے سفر کا ذکر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ علوان کی پیدائش سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہوئی اور حالیہ وقت میں وہ ٹورنٹو کینیڈا میں رہائش پذیر ہیں۔ "موت صغیر” سے پہلے ان کے چار ناول شائع ہو چکے ہیں، جن میں "القندس” عربی ناول کے بین الاقوامی ایوارڈ کی مختصر فہرست تک پہنچ چکا ہے۔