قطر کے وزیر خارجہ کا عبادی کے نام پیغام: اگر پیسوں کی ضرورت نہیں ہے تو اسے واپس کر دیں
دوحہ: میرزا الخویلدی قطرکے وزیر خارجہ الشیخ محمد ابن عبد الرحمن آل ثانی نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے اس بیان کا جواب دیا ہے جس میں عراقی وزیر اعظم نے کل کہا تھا کہ بغداد نے قطر کے پیسوں سے اپنے آپ کو محفوظ کرتے ہوئے اسے ان […]

دوحہ: میرزا الخویلدی
قطرکے وزیر خارجہ الشیخ محمد ابن عبد الرحمن آل ثانی نے عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی کے اس بیان کا جواب دیا ہے جس میں عراقی وزیر اعظم نے کل کہا تھا کہ بغداد نے قطر کے پیسوں سے اپنے آپ کو محفوظ کرتے ہوئے اسے ان لوگوں کے حوالہ کر دیا ہے جنہوں نے عراق میں قطر کے دو ملاحوں کو اغوا کیا تھا اور انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ان ملاحوں کو ویزا دینے کے حق میں نہیں تھے جن کو ابھی حالیہ ہی میں آزاد کیا گیا ہے۔
قطر کے وزیر خارجہ نے عراق کے وزیر اعظم کے اس بیان سے اپنے تعجب کا اظہار کیا ہے اور پرزور انداز میں کہا ہے کہ یہ پیسے اعلانیہ طور پر عراق پہنچے ہیں اور بغداد کی حکومت کو اس کا علم بھی ہے۔ انہوں نے "الشرق الاوسط” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق کی سیکورٹی حکومت کو اس کا علم تھا اور اغواشدگان کو آزاد کرانے کی کاروائی میں اس کے ساتھ مکمل رابطہ بھی رہا ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ پیسے قانونی طور پر قطر کے ہوائی جہاز کے ذریعہ پہنچایا گیا ہے اور عراقی حکومت کو بھی اس بات کا علم تھا جس نے اغواشدگان کی حفاظت کے ساتھ رہائی کے لیے مدد کا مطالبہ کیا تھا اور اخیر میں الشیخ آل ثانی نے کہا ہے کہ اگر ان کو پیسوں کی ضرورت نہیں ہے تو وہ اسے سرکاری طور پر واپس کر دیں۔
جمعرات 30 رجب 1438ہجری – 27 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14030}