میزائل کا ایک ناکام تجربہ ۔۔۔۔ پیانگ یانگ کا واشنگٹن کو جواب
سیول: "الشرق الاوسط” پرسوں اقوام متحدہ میں بین الاقوامی سخت پابندیوں کے ذریعہ پیانگ یانگ کے جوہری نظام کو بند کرنے کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے کئے گئے دعوہ کے جواب میں شمالی کوریا نے ایک ناکام تجربہ کے طور پر کل ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔ […]

سیول: "الشرق الاوسط”
پرسوں اقوام متحدہ میں بین الاقوامی سخت پابندیوں کے ذریعہ پیانگ یانگ کے جوہری نظام کو بند کرنے کے لیے ریاستہائے متحدہ امریکہ کی طرف سے کئے گئے دعوہ کے جواب میں شمالی کوریا نے ایک ناکام تجربہ کے طور پر کل ایک بیلسٹک میزائل داغا ہے۔
جنوبی کوریا کے وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا نے پیانگ یانگ کے شمال میں ایک بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ وزارت نے مزید کہا ہے کہ ہمارا یہ اعتقاد ہے کہ تجربہ ناکام ہوا ہے اور انہوں نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ میزائل مشرقی شمال میں71 کیلو میٹر تک صرف چند منٹ ہی پرواز کر سکا ہے اور ریاستہائے متحدہ امریکہ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ میزائل شمالی کوریا کے اند ہی جا گرا۔
اتوار 4 شعبان 1438ہجری – 30 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14033}