حکمت یار کا طالبان سے ہتھیار ڈال دینے کا مطالبہ
واشنگٹن: محمد علی صالح افغانستان میں جنگ کے ایک نمایاں رہنماء قلب الدین حکمت یار نے حکومت کےساتھ امن معاہدہ کرنے کے بعد طالبان تحریک کو ہتھیار ڈال کر جنگ بند کر دینے اور مذاکرات کرنے کی دعوت دی ہے۔ کل حکمت یار نے کابل میں اپنے […]

واشنگٹن: محمد علی صالح
افغانستان میں جنگ کے ایک نمایاں رہنماء قلب الدین حکمت یار نے حکومت کےساتھ امن معاہدہ کرنے کے بعد طالبان تحریک کو ہتھیار ڈال کر جنگ بند کر دینے اور مذاکرات کرنے کی دعوت دی ہے۔
کل حکمت یار نے کابل میں اپنے حامیوں اور افغانستان کے سیاستدانوں کی بڑی تعداد کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں آپ لوگوں کو سلامتی کے قافلہ میں شامل ہونے اور اس جنگ کو بند کرنے کی دعوت دیتا ہوں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ میں افغانستان کو آزاد، مستقل قابل فخر اور ایک اسلامی ملک کی شکل میں دیکھنا چاہتا ہوں۔
اتوار 4 شعبان 1438ہجری – 30 اپریل 2017ء شمارہ نمبر {14033}