حفتر اور سراج کے مابین متحدہ عرب امارات میں مفاہمت
دونوں کا آئندہ سال انتخابات پر اتفاق :ذرائع قاہرہ: عبد الستار حتیتہ – خالد محمود، ابوظہبی: "الشرق الاوسط” کل مشرقی لیبیا میں نیشنل آرمی کے جنرل کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی وفاقی حکومت کے صدر فائز سراج کے مابین ابو ظہبی میں ملاقات
دونوں کا آئندہ سال انتخابات پر اتفاق :ذرائع

قاہرہ: عبد الستار حتیتہ – خالد محمود، ابوظہبی: "الشرق الاوسط”
کل مشرقی لیبیا میں نیشنل آرمی کے جنرل کمانڈر فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر اور اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا کی وفاقی حکومت کے صدر فائز سراج کے مابین ابو ظہبی میں ملاقاتی اجلاس منعقد ہوا۔ "الشرق الاوسط” کے ذرائع کے مطابق اس دوران طرفین نے آئندہ سال صدارتی اور پارلیمانی انتخابات کرانے پر اتفاق کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وزارت خارجہ نے اس اجلاس میں " ٹھوس پیش رفت کے حصول” کا اعلان کیا ہے۔ امارات کی وزارت نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ "مثبت ماحول” دو طرفہ اجلاس کے دوران "ایک اہم قدم” ہے۔
"الشرق الاوسط” کے ذرائع کے مطق لیبیا میں ملکی صدارت کے لئے حفتر اور سراج کے علاوہ پارلیمانی سپیکر مشیر عقیلہ صالح پر مشتمل ایک نئی کونسل کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں مسلح ملیشیاؤں کو تحلیل کرکے فوج کو یکجا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔