ٹرمپ امن وسلامتی کے قیام کے سلسلہ میں اپنے موقف کے پابند
واشنگٹن: ہبہ قدسی کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات کی تاکید کی ہے کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کی عوام کے درمیان امن وسلامتی کے قیام کے سلسلہ میں اپنے موقف کے پابند رہیں گے۔ ٹرمپ نے […]

واشنگٹن: ہبہ قدسی
کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے دوران اس بات کی تاکید کی ہے کہ وہ فلسطین اور اسرائیل کی عوام کے درمیان امن وسلامتی کے قیام کے سلسلہ میں اپنے موقف کے پابند رہیں گے۔ ٹرمپ نے اجلاس کے بعد پرزور انداز میں کہا کہ وہ براہراست مذاکرات کے ذریعہ دونوں طرفین کے درمیان ایک تاریخی معاہدہ تک پہنچنے کے لیے توسط کا کردار ادا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان امن وسلامتی چاہتے ہیں اور ہم ایسا کر کے رہیں گے۔ انہوں نے اپنے عزم وارادہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین اور اسرائیل کی عوام ان معاہدوں سے فائدہ اٹھائے گی جو معاہدہ عباس نے 1993ء میں کیا ہے۔ ٹرمپ نے اس بات کی بھی تاکید کی ہے کہ ان کا ملک اقتصادی حالات کو عمدہ بنانے اور کام کے مواقع پیدا کرنے کے سلسلہ میں فلسطینیوں کی مدد کرے گا اور انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا کہ علاقہ میں امن وسلامتی کے قیام کے بعد داعش اور اس جیسی دوسری دہشت گرد تنظیموں کی شکشت بہت جلد ہو گی۔
جمعرات 8 شعبان 1438ہجری – 4 مئی 2017ء شمارہ نمبر {14037}