سعودی عرب بیعت کمیشن کے چیئرمین کی وفات پر سوگوار

ریاض: عبد اللہ آل ھیضہ سعودی رائل کورٹ نے بیعت کمیشن کے چیئرمین شہزادہ مشعل ابن عبد العزیز کی وفات کی خبر دی ہے۔ ان کی وفات کل نوے سال کی عمر میں ہوئی ہے۔ ان کی نماز جنازہ آج جمعرات کو بعد نماز عشاء مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں […]

سعودی عرب بیعت کمیشن کے چیئرمین کی وفات پر سوگوار
2

ریاض: عبد اللہ آل ھیضہ

سعودی رائل کورٹ نے بیعت کمیشن کے چیئرمین شہزادہ مشعل ابن عبد العزیز کی وفات کی خبر دی ہے۔ ان کی وفات کل نوے سال کی عمر میں ہوئی ہے۔ ان کی نماز جنازہ آج جمعرات کو بعد نماز عشاء مکہ مکرمہ کی مسجد حرام میں ادا کی جائے گی پھر ان کو عدل نامی مقبرہ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

شہزادہ مشعل ابن عبد العزیز بیعت کمیشن کے چیئرمین تھے۔ اس کمیشن کا مقصد حکومت کے کاموں کو منظم، بادشاہ کی بیعت اور ولی عہد کا انتخاب کرنا ہے۔ یہ کمیشن 2007ء میں اپنے قیام سے لیکر اب تک بیعت کے نظم ونسق اور بیماری یا وفات یا عاجزی کی صورت میں ولی عہد کا انتخاب کرنے میں حصہ لے رہی ہے۔

جمعرات 8  شعبان 1438ہجری –  4 مئی  2017ء شمارہ نمبر {14037}