"پاسداران انقلاب” جوہری سمجھوتے کو سبوتاز کرنا چاہتے ہیں : روحانی
لندن: عادل السالمی کل ایران کے سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی نے اپنے قدامت پرست (کنزرویٹو) صدارتی امیدوار حریفوں پر جوہری پروگرام کے بارے میں اٹیک کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ "پاسداران انقلاب” بیلسٹک میزائل پروگرام کے ذریعے جوہری سمجھوتے کو سبوتاز کر رہے ہیں۔ 19 مئی کو ہ

لندن: عادل السالمی
کل ایران کے سبکدوش ہونے والے صدر حسن روحانی نے اپنے قدامت پرست (کنزرویٹو) صدارتی امیدوار حریفوں پر جوہری پروگرام کے بارے میں اٹیک کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ "پاسداران انقلاب” بیلسٹک میزائل پروگرام کے ذریعے جوہری سمجھوتے کو سبوتاز کر رہے ہیں۔ 19 مئی کو ہونے والے صدراتی انتخابات کے چھے امیدواروں کے مابین کل ٹیلی ویژن پر دوسرے پروگرام کے دوران روحانی نے کہا کہ اداروں نے بیلسٹک میزائل کے تجرے کا جائزہ لیا اور اسے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کی کوشش قرار دیا۔ اسی طرح قدامت پسند امیدوار محمد باقر قالیباف پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے اشتہاراتی مہم کے دوران دارالحکومت تہران میں دعائیہ بورڈز کے ذریعے جوہری مذاکرات کی ٹیم کی توہین کی ہے۔