ہنیئہ مشعل کے جانشیں۔۔۔۔۔۔حکومت کی طرف سے ٹیکس کے ذریعہ حماس کی گھیرا بندی
رام اللہ: کفاح زبون کل تحریک حماس نے غزہ پٹی کے اپنے سابق صدر اسماعیل ہنیئہ کو اپنے سیاسی دفتر کا سربراہ انتخاب کیا ہے اور شورائی نظام والے اس تحریک میں یہ سب سے اعلی منصب ہے۔ موصوف نے جنرل شورائی کونسل سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے کامیابی […]

رام اللہ: کفاح زبون
کل تحریک حماس نے غزہ پٹی کے اپنے سابق صدر اسماعیل ہنیئہ کو اپنے سیاسی دفتر کا سربراہ انتخاب کیا ہے اور شورائی نظام والے اس تحریک میں یہ سب سے اعلی منصب ہے۔ موصوف نے جنرل شورائی کونسل سب سے زیادہ ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی ہے اور اس مقابلہ میں انہوں نے اپنے سب سے قریبی مرد مقابل موسی ابو مرزوق اور دیگر تین امیدواروں کو مات دی جنہوں نے آخری مرحلہ میں اپنی امیدواری کا اعلان کیا تھا۔
سابق صدر خالد مشعل نے کہا ہے کہ ان کو تحریک کی اس نئی قیادت پر مکمل اعتماد ہے اور وہ نئے رہنماء اسماعیل ہنیئہ کی قیادت میں ان کے پیچھے صف بند رہیں گے۔
اتوار 11 شعبان 1438 ہجری – 7 مئی 2017ء شمارہ نمبر {14040}