شامی انتظامیہ کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے پرسکون علاقے خطرے میں
بیروت: کارولین عاکوم کل شام میں محفوظ زون معاہدہ کو نافذ کئے جانے کے پہلے ہی دن مکمل طور پر کشیدگی رکنے کے بجائے دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ چند علاقوں میں بشار الاسد کی انتظامیہ کی طرف سے خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے خاص طور پر قابون اور […]

بیروت: کارولین عاکوم
کل شام میں محفوظ زون معاہدہ کو نافذ کئے جانے کے پہلے ہی دن مکمل طور پر کشیدگی رکنے کے بجائے دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔ چند علاقوں میں بشار الاسد کی انتظامیہ کی طرف سے خلاف ورزیوں کا مشاہدہ کیا گیا ہے خاص طور پر قابون اور ریف حماۃ کے علاقے میں الگ الگ جگہوں پر حملے کئے گئے ہیں جن کی وجہ سے درعا میں مخالف جماعتوں کے چار جنگجوؤں کی ہلاکت کی خبر ملی ہے۔
مخالف جماعتوں کا کہنا ہے کہ ان مسلسل خلاف ورزیوں کی وجہ سے معاہدہ خطرہ میں ہے جبکہ اسی وقت آستانہ کے آخری کانفرنس میں شرکت کرنے والے "آزاد فوج” کے بریگیڈیئر احمد بری نے کہا ہے کہ ماسکو جنگ بندی کا پابند ہے لیکن شامی انتظامیہ اور مخالف جماعتوں کو اپنا دفاع کرنے اور جوابی کاروائی کرنے کا حق حاصل ہے۔ اسی طرح انہوں نے اس بات کا بھی اعلان کیا ہے کہ موسکو معاہدہ میں داخل شدہ علاقوں کے دائرہ کو مزید وسیع کرے گا۔
اتوار 11 شعبان 1438 ہجری – 7 مئی 2017ء شمارہ نمبر {14040}