فرانس میں سیاسی مقبولیت کو شکست۔۔۔ اور یورپ کے ساتھ کاربند

میکرون کا لی پین سے ایک بڑے فرق کے ساتھ الزیئے کی جانب ۔۔۔اور ٹرن آؤٹ میں کمی   پیرس: ميشال ابو نجم کل فرانسیسی عوام نے دائیں بازو کی بنیاد پرست امیدوار میرین لی پین پر واضح سبقت کے ساتھ (39 سالہ) اعتدال پسند عمانوایل میکرون کو جمہوریہ فرانس کی تاریخ میں سب […]

فرانس میں سیاسی مقبولیت کو شکست۔۔۔ اور یورپ کے ساتھ کاربند
میکرون کا لی پین سے ایک بڑے فرق کے ساتھ الزیئے کی جانب ۔۔۔اور ٹرن آؤٹ میں کمی
e68l;e68e4698;lr79;ilr79l

پیرس: ميشال ابو نجم

کل فرانسیسی عوام نے دائیں بازو کی بنیاد پرست امیدوار میرین لی پین پر واضح سبقت کے ساتھ (39 سالہ) اعتدال پسند عمانوایل میکرون کو جمہوریہ فرانس کی تاریخ میں سب سے کم عمر صدر منتخب کر لیا ہے۔ انہیں منتخب کرکے فرانسیسی عوام نے سیاسی مقبولیت کو مسترد کرتے ہوئے یورپی یونین کے ساتھ کاربند رہنے کی تصدیق کی ہے، کیونکہ (یورپی یونین سے نکلنا) لی پین کی اولین ترجیحات میں سے تھا۔

سابق معاشی وزیر اور "فارورڈ” تحریک کے سرگرم میکرون نے کل 65٫9 فیصد ووٹ حاصل کئے ہیں، جبکہ انکے مدمقابل دائیں بازو کی بنیاد پرست امیدوار لی پین نے 34٫1 فیصد ووٹ حاصل کئے جو کہ بے مثال کامیابی کو ظاہر کرتے ہیں۔ مگر ناکامی کے باوجود لی پین نے دس لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کرکے دائیں بازو کی بنیاد پرست کے لئے سب سے بڑا عدد حاصل کر لیا ہیں۔ لیکن پھر بھی وہ ایسی امیدوار تھیں کہ جو عوام کو حل دینے کی بجائے ان کے غصے کو تعبیر کرتی تھیں۔

پیر 12 شعبان 1438 ہجری­ 08 مئی 2017ء شمارہ: (14041)