ابوبکر البغدادی

شام میں "غیر ملکی داعشی” الطبقہ معاہدے کو تبدیل کر رہے ہیں

  بيروت: بولا اسطيح "غیر ملکی داعشی افراد” نے "جمہوریہ شام کی افواج” کے ساتھ گورنریٹ الرقہ کے علاقے الطبقہ سے انخلا کے بارے میں کیئے گئے معاہدے کو تبدیل کر دیا ہے، تاکہ وہ شہر کے اندر اپنی جنگی کاروائی کو آخری حد تک مکمل کریں۔ دریں اثناء الرقہ، دیر الزور اور الطبقہ [

شام میں "غیر ملکی داعشی” الطبقہ معاہدے کو تبدیل کر رہے ہیں
1494160777986887100

بيروت: بولا اسطيح

"غیر ملکی داعشی افراد” نے "جمہوریہ شام کی افواج” کے ساتھ گورنریٹ الرقہ کے علاقے الطبقہ سے انخلا کے بارے میں کیئے گئے معاہدے کو تبدیل کر دیا ہے، تاکہ وہ شہر کے اندر اپنی جنگی کاروائی کو آخری حد تک مکمل کریں۔ دریں اثناء الرقہ، دیر الزور اور الطبقہ کی مذکورہ معلومات کے مطابق تنظیم (داعش) ریاست کے قیام کےاعلان کے  بعد اب "بدترین” حالات سے دوچار ہے، جو کہ تنظیم کے رہنما ابوبکر البغدادی کی طرف سے "الرقہ کی جانب چڑھائی” کے اعلان کے بعد ہے۔

"شام میں انسانی حقوق کی رصد گاہ” کے مطابق الرقہ کی جانب "داعش” کے عناصر کے قصدا انخلا کے بارے میں معززین علاقہ کے ساتھ معاہدہ ہو جانے کے بعد اب الطبقہ کے علاقے میں جھڑپیں دوبارہ شروع ہو گئی ہیں۔ جھڑپوں کا یہ سلسلہ اکثر غیر شامی شہریت کے حامل افراد کے دیگر علاقوں؛ جو کہ "انقلابی شہر” کے نام سے مشہور ہیں، کی طرف سے اس معاہدے کو مسترد کئے جانے پر شروع ہوا ہے۔

پیر 12 شعبان 1438 ہجری­ 08 مئی 2017ء شمارہ: (14041)