عباس امریکی نگرانی میں نیٹن یاہو سے ملنے کو تیار

رام اللہ: کفاح زبون فلسطینی صدر محمود عباس نے کل پرزور انداز میں کہا ہے کہ وہ امرکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نگرانی میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامین نیٹن یاہو سے ملنے کو تیار ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران […]

عباس امریکی نگرانی میں نیٹن یاہو سے ملنے کو تیار
1

رام اللہ: کفاح زبون

فلسطینی صدر محمود عباس نے کل پرزور انداز میں کہا ہے کہ وہ امرکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی نگرانی میں اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامین نیٹن یاہو سے ملنے کو تیار ہیں اور انہوں نے گزشتہ ہفتہ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران اس کی تاکید بھی کر دی ہے۔

اس بات کی اطلاع کل رام اللہ میں عباس کی طرف سے جرمنی صدر فرانک والٹر اسٹین میئر کے ساتھ منعقدہ ایک مشترکہ کانفرنس میں ملی ہے۔ اس موقعہ پر عباس نے کہا ہے کہ ہم امن وسلامتی قائم کرنے کے لئے تیار ہیں جیسا کہ ہم نے اس سے قبل اپنے ملک اور پوری دنیا میں دہشت گردی اور دہشت پسندی کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل شراکت کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ عباس نے دوبارہ کہا ہے کہ وہ عدل وانصاف اور بین الاقوامی قانونی قرارداد اور شرائط پر مبنی امن وسلامتی کے اب بھی پابند ہیں جن کے ذریعہ دونوں ملکوں کے مسائل حل ہو سکتے ہیں لیکن فلسطین 1967ء کی حدبندیوں کے مطابق مستقل بالذات ملک ہوگا اس کی دار الحکومت بیت المقدس ہوگا اور ان سب کا مقصد یہ ہی ہے کہ دونوں ملک ایک دوسرے کے ساتھ مل کر امن وسلامتی اور اچھے پڑوسی کی حیثیت سے زندگی بسر کریں۔

بدھ 13 شعبان 1438 ہجری­ 10 میئ 2017ء شمارہ: (14043)