جنوبی سوڈان کے نائب صدر پر قاتلانہ حملہ

  لندن: مصطفى سری کل جنوبی سوڈان کے اول نائب صدر تعبان دینگ گائی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ جب وہ دارالحکومت جوبا اور ملک کے مشرقی شہر بور کے مابین ہائی وے پر تھے تو ان کے قافلے کو ہدف بنایا گیا، جس سے ان کے تین محافظوں کو زخم آئے مگر گائی […]

جنوبی سوڈان کے نائب صدر پر قاتلانہ حملہ
news-090517-5

لندن: مصطفى سری

کل جنوبی سوڈان کے اول نائب صدر تعبان دینگ گائی پر قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ جب وہ دارالحکومت جوبا اور ملک کے مشرقی شہر بور کے مابین ہائی وے پر تھے تو ان کے قافلے کو ہدف بنایا گیا، جس سے ان کے تین محافظوں کو زخم آئے مگر گائی اس دوران محفوظ رہے۔

جنوبی سوڈان کی فوج کے ایک بڑے عہدیدار نے "الشرق الاوسط” سے ٹیلی فونک رابطے کے دوران اپنی شناخت نہ ظاہر کرتے ہوئے بتایا کہ "نامعلوم مسلح افراد نے نائب صدر کے قافلے پر گھات لگا کر "اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس پر فوجیوں نے گاڑی سے چھلانگیں لگا کر فائرنگ سے بچنے کے لئے پوزیشن سنبھال لیں، لیکن اس دوران تین فوجی زخمی ہوگئے جو نائب صدر کے قافلہ میں شامل تھے”۔

بدھ 13 شعبان 1438 ہجری ­ 10 مئی 2017ء شمارہ: (14043)