الجزائر

شاہ سلمان کی طرف سے مختلف ممالک کے رہنماؤں کو عرب – اسلامی – امریکن سمٹ میں شرکت کی دعوت

ان میں سرفہرست بحرین، اردن، مراکش، متحدہ عرب امارات، ترکی، الجزائر اور پاکستان کے فرمان روا اور رہنما شامل ہیں   جدہ: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے بحرینی فرمان روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان [&h

شاہ سلمان کی طرف سے مختلف ممالک کے رہنماؤں کو عرب – اسلامی – امریکن سمٹ میں شرکت کی دعوت
ان میں سرفہرست بحرین، اردن، مراکش، متحدہ عرب امارات، ترکی، الجزائر اور پاکستان کے فرمان روا اور رہنما شامل ہیں
news-090517-32.1

جدہ: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے بحرینی فرمان روا شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کو عرب خلیجی تعاونی کونسل اور عرب – اسلامی – امریکین سربراہی اجلاسوں میں شرکت کے دعوت نامے بھجے، جن کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے۔

علاوہ ازیں شاہ سلمان نے اردن کے بادشاہ عبد اللہ بن الحسین، مراکش کے بادشاہ محمد ششم، یمن کے صدر عبد ربہ منصور ہادی، ترکی کے صدر رجب طیب اردگان، الجزائر کے صدر عبد العزیز بوتفلیقہ، نیجر کے صدر محمدو ایسفو اور پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف کو عرب – اسلامی – امریکن سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے دعوت نامے ارسال کئے ہیں۔

بدھ 13 شعبان 1438 ہجری ­ 10 مئی 2017ء شمارہ: (14043)