ٹرمپ کا اسد اور ایران کو روکنے کے لئے روس سے مطالبہ

  واشنگٹن: ہبہ قدسی – ماسکو: طہ عبد الواحد کل واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف کے ساتھ اپنے پہلے اجلاس میں ماسکو سے بشار الاسد حکومت، ایران اور اس کے ماتحت ملیشیاؤں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کل وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا […]

ٹرمپ کا اسد اور ایران کو روکنے کے لئے روس سے مطالبہ
1494436300287789200

واشنگٹن: ہبہ قدسی – ماسکو: طہ عبد الواحد

کل واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے روسی وزیر خارجہ سیرگی لافروف کے ساتھ اپنے پہلے اجلاس میں ماسکو سے بشار الاسد حکومت، ایران اور اس کے ماتحت ملیشیاؤں کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

کل وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ نے لافروف کو یقین دہانی کی کہ "شام میں بحران کو ختم کرنے کے لئے مشترکہ عمل کی ضرورت ہے”، خاص طور پر "انہوں نے پرزور انداز میں ماسکو سے مطالبہ کیا کہ وہ اسد کی حکومت، ایران اور اس کے ماتحتوں کو روکے”۔ امریکی صدر نے "روس اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے مابین بہتر تعلقات قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اسی طرح مشرق وسطی اور دیگر علاقوں میں تنازعات کو حل کرنے کے لئے وسیع تر تعاون کے امکانات کی طرف اشارہ کیا ہے”۔

جمعرات 14 شعبان 1438 ہجری­ 11 مئی 2017ء  شمارہ: (14044)