ریاض میں یمن کے لئے”امدادی پیکج” متعین کرنے کے سلسلہ میں بین الاقوامی کانفرنس

ریاض: عبد الہادی حبتور کل ریاض میں یمن کو دوبارہ آباد کرنے کے سلسلہ میں گفت وشنید کرنے کے لئے ایک عالمی کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔ اس موقعہ سے جب بینک نے یمن کی مدد کرنے کے لئے نصف ارب ڈالر خرچ کرنے کی تجویز پیش کی تو سعودی کے […]

ریاض میں یمن کے لئے”امدادی پیکج” متعین کرنے کے سلسلہ میں بین الاقوامی کانفرنس
1

ریاض: عبد الہادی حبتور

کل ریاض میں یمن کو دوبارہ آباد کرنے کے سلسلہ میں گفت وشنید کرنے کے لئے  ایک عالمی کانفرنس منعقد کی گئی ہے۔  اس موقعہ سے جب بینک نے یمن کی مدد کرنے کے لئے نصف ارب ڈالر خرچ کرنے کی تجویز پیش کی تو  سعودی کے وزیر خزانہ محمد جدعان نے اعلان کیا کہ سعودی عرب اور عالمی بینک "امدادی پیکج” کے 60  فیصد رقم ادائگی کی ذمہ داری قبول کرے گا۔

سعودی وزیر نے کل ریاض میں منعقدہ کانفرنس کے بعد ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ایک طرف ان کے ملک نے ایک سو ملین ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے جو کہ امدادی پیکج کا پانچواں حصہ ہے جبکہ دوسری طرف عالمی بینک نے دو سو ڈالر دینے کی ذمہ داری قبول کی ہے اور انہوں اس بات کی بھی امید ظاہر کی ہے کہ بقیہ پیسوں کا انتظام آئندہ ہفتوں کے درمیان ہو جائے گا۔

جمعرات 14 شعبان 1438 ہجری­ 11 میئ 2017ء شمارہ: (14043)