ہادی کا "جنوبی کونسل” کو مسترد کرتے ہوئے اس کے اراکین سے اپنے موقف کو واضح کرنے کا مطالبہ
جدہ: ابراہیم القرشی لندن: بدر القحطانی یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے یمن کے جنوبی سمت کی نمائندگی کرنے والی ادارتی کمیٹی "جنوبی عبوری کونسل کی تشکیل” کو واضح الفاظ میں نام نہاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طرز عمل […]

جدہ: ابراہیم القرشی لندن: بدر القحطانی
یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی نے یمن کے جنوبی سمت کی نمائندگی کرنے والی ادارتی کمیٹی "جنوبی عبوری کونسل کی تشکیل” کو واضح الفاظ میں نام نہاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ طرز عمل اور کاروائی مقامی، علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر ہونے والے تینوں معاہدوں؛ خلیج پہل کاری اور ایگزیکٹو طریقہ کار، جامع قومی مذاکراتی کانفرنس کے نتائج اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2216 کے قطعی خلاف ہے۔
ہادی نے اپنے دونوں مشیروں؛ اپنے نائب لیفٹیننٹ جنرل علی محسن صالح اور وزیر اعظم ڈاکٹر احمد عبید بن دغر، کے ساتھ جاری اجلاس کے بعد بیان دیتے ہوئے نام نہاد "جنوبی عبوری کونسل” میں شامل تمام عہدیداران اور دیگر افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے موقف کا واضح اعلان کریں، کیونکہ یہ کونسل صرف باغیوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کی نمائندگی کرتی ہے۔