السلام پیلس

ٹرمپ کے ساتھ اجلاس ایک نئی شراکت داری کا قیام ہے : خادم حرمين شریفین

اجلاس رواداری، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا جدہ: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے خلیجی تعاونی کونسل کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے 17 ویں مشاورتی اجلاس، خلیجی امریکی سربراہی اجلاس اور عرب اسلامی امریکی اجلاس کی اہمیت پر زور دیا، جو کہ

ٹرمپ کے ساتھ اجلاس ایک نئی شراکت داری کا قیام ہے : خادم حرمين شریفین
اجلاس رواداری، سلامتی اور استحکام کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا
1494867290329948800

جدہ: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے خلیجی تعاونی کونسل کے رکن ممالک کے رہنماؤں کے 17 ویں مشاورتی اجلاس، خلیجی امریکی سربراہی اجلاس اور عرب اسلامی امریکی اجلاس کی اہمیت پر زور دیا، جو کہ سعودی عرب کی میزبانی  میں آئندہ ہفتے شروع ہو رہے ہیں۔ کل جدہ کے السلام پیلس میں شاہ سلمان نے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور عرب و اسلامی ممالک کے رہنماؤں اور سربراہوں کے اجلاسوں میں شرکت کے بارے میں منعقدہ وزارتی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس میں شریک وزراء کا خیر مقدم کیا۔

شاہ سلمان بن عبد العزیز نے ماہ رواں کی 20 تاریخ کو سعودی امریکی سربراہی اجلاس کے بارے میں یقین دہانی کی کہ "یہ اجلاس دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کے ضمن میں کئی ایک شعبہ جات میں تعاون کے فروغ اور استحکام کے علاوہ علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف

مسائل میں تعاون کے پہلوؤں میں اہم کردار ادا کرے گا”۔

منگل 19 شعبان 1438 ہجری­ 16 مئی 2017ء  شمارہ: (14049)