واشنگٹن کا "جینوا” مذاکرات کے موقع پر "شام میں انسانی بھٹی” پر بات
اسد کے "مظالم” سے استحکام اور قومی سلامتی کے مفادات کو "حقیقی خطرہ” واشنگٹن: ہبہ قدسی کل شام جب جنیوا میں شامی مذاکرات کے آج چھٹے دور کے آغاز کے لئے حتمی انتظامات کا انتظار کیا جا رہا تھا تو اسی اثناء میں امریکی وزارت خارجہ نے رپورٹوں اور تصاویر کے ذریعے کئی [&hell
اسد کے "مظالم” سے استحکام اور قومی سلامتی کے مفادات کو "حقیقی خطرہ”

واشنگٹن: ہبہ قدسی
کل شام جب جنیوا میں شامی مذاکرات کے آج چھٹے دور کے آغاز کے لئے حتمی انتظامات کا انتظار کیا جا رہا تھا تو اسی اثناء میں امریکی وزارت خارجہ نے رپورٹوں اور تصاویر کے ذریعے کئی ایک جیلوں میں "مظالم” کا انکشاف اور ان میں شامی حکومت کے ملوث ہونے کی تصدیق کی۔ جن میں اجتماعی پھانسی، تشدد اور زیادتی سمیت سنہ 2013 سے "اپنے جرائم کی پردہ پوشی کے لئے دمشق کے مضافات میں صیدنایا جیل میں متاثرین کی لاشوں کو جلانے کے لئے "بھٹی” بنائی گئی ہے”۔
مشرق وسطی کے امور میں نائب وزیر خارجہ نے واشنگٹن میں وزارت کے ہیڈ کوارٹرز میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ "آج ہم ان رپورٹس اور تصاویر کے ذریعے تازہ ترین رازوں سے پردہ اٹھائیں گے، جس سے شامی حکومت کی جانب سے ان (مظالم) کی تصدیق ہوتی ہے جو اس نے روس اور ایران کی مسلسل حمایت میں کئے ہیں”۔ انہوں نے مزید کہا کہ بشار الاسد کی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مخالف جماعتوں اور غیر مسلح شہریوں پر مسلسل مقدمات بنا رہی ہے اور انہیں گرفتار کر رہی ہے”، انہوں نے نشاندہی کی کہ "اسد حکومت کی طرف سے جاری مظالم ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے لئے علاقائی استحکام اور قومی سلامتی کے مفادات کے لئے حقیقی خطرہ ہے”۔