سعودی عرب کی طرف سے ملٹری انڈسٹریز کا اعلان

ریاض: شجاع بقمی کل سعودی عرب نے نئی نیشنل ملٹری انڈسٹریز کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا نام سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی ہوگا اور یہ نئی کمپنی سعودی عرب کے 2030 ویژن کے دیگر عناصر میں بہت ہی اہم عنصر کی شکل میں شمار کی جائے گی۔ […]

سعودی عرب کی طرف سے ملٹری انڈسٹریز کا اعلان

ریاض: شجاع بقمی

کل سعودی عرب نے نئی نیشنل ملٹری انڈسٹریز کے قیام کا اعلان کیا ہے جس کا نام سعودی ملٹری انڈسٹریز کمپنی ہوگا اور یہ نئی کمپنی سعودی عرب کے 2030 ویژن کے دیگر عناصر میں بہت ہی اہم عنصر کی شکل میں شمار کی جائے گی۔

ولی ولی عہد، دوسرے نائب وزیر اعظم، وزیر الدفاع اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے چیئرمین شہزاہ محمد ابن سلمان نے کہا ہے کہ کمپنی کی کوشش یہ ہوگی کہ وہ ملٹری انڈسٹریز کے اداروں میں تبدیلی کا بنیادی بینک ہو اور ان اداروں کی ترقی کے لئے معاون ثابت ہو تاکہ یہ کمپنی سنہ 2030   کے آغاز تک سعودی عرب میں فوجی حکومت کے پچاس فیصد اخراجات کو برداشت کرنے پر قادر ہو سکے۔

جمعرات 21 شعبان 1438 ہجری­ 18 مئی 2017ء  شمارہ: (14051)