امن وسلامتی مذاکرات کو زندہ کرنے کے لئے اردن – مصر کی سربراہی اجلاس

ریاض: عبد الہادی حبتور کل قاہرہ میں منعقدہ اردن – مصر کی سربراہی اجلاس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن وسلامتی کے سنجیدہ مذاکرات بہت اہمیت کے حامل ہیں لیکن اسی کے ساتھ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ بیت المقدس کی تاریخی […]

امن وسلامتی مذاکرات کو زندہ کرنے کے لئے اردن – مصر کی سربراہی اجلاس

ریاض: عبد الہادی حبتور

کل قاہرہ میں منعقدہ اردن – مصر کی سربراہی اجلاس نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں کے درمیان امن وسلامتی کے سنجیدہ مذاکرات بہت اہمیت کے حامل ہیں لیکن اسی کے ساتھ اس بات کی بھی ضرورت ہے کہ بیت المقدس کی تاریخی صورتحال کو نہ چھیڑا جائے۔

مصری صدارت نے کہا ہے کہ صدر عبد الفتاح السیسی اور عبد اللہ دوم کی طرف سے منعقدہ مذاکرات نے اس بات پر زور دیا ہے کہ امریکی نئی انتظامیہ کے آنے کے ساتھ ساتھ اسرائیلی اور فلسطینی طرفین کے درمیان براہراست مذاکرات شروع کرنے کے لئے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے تاکہ عرب امن وسلامتی کے سلسلہ میں پہل کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے مسئلوں کو حل کیا جائے۔

یہ مذاکرات ریاض میں آئندہ اتوار کو ہونے والے امریکی- عرب اسلامی سربراہی اجلاس سے پہلے ہوئے ہیں اور اس مذکورہ اجلاس کے علاوہ دو مزید اجلاس منعقد ہوں گے۔ پہلا امریکی – سعودی سربراہی اجلاس ہے اور دوسرا امریکی – خلیجی سربراہی اجلاس ہے۔

جمعرات 21 شعبان 1438 ہجری­ 18 مئی 2017ء  شمارہ: (14051)