تاریخی سربراہی اجلاس کی وجہ سے مستقبل کی شراکت میں مضبوطی
ریاض: "الشرق الاوسط” کل خادم حرمین شریفین اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے تاریخی سربراہی اجلاس کے موقعہ پر دونوں ملکوں کے درمیان شراکت مضبوط ہوئی ہے اور ان مذاکرات میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان مشترکہ اسٹریٹجک ویژن پر دستخط کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ […]

ریاض: "الشرق الاوسط”
کل خادم حرمین شریفین اور امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے درمیان ہونے والے تاریخی سربراہی اجلاس کے موقعہ پر دونوں ملکوں کے درمیان شراکت مضبوط ہوئی ہے اور ان مذاکرات میں ریاض اور واشنگٹن کے درمیان مشترکہ اسٹریٹجک ویژن پر دستخط کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکی، پٹرولیم اور فوجی میدانوں میں بھی معاہدات ہوئے ہیں۔
شاہ سلمان اور صدر ٹرمپ نے ریاض میں واقع یمامہ کے محل میں اپنے مذاکرات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کا جائزہ لیا ہے اور مختلف میدانوں میں ان تعلقات کو مضبوط کرنے اور ان میں اضافہ کرنے کے سلسلہ میں بھی گفتگو کی ہے اور اسی طرح ان دونوں کے درمیان مشرق وسطی اور دنیا کے اندر ہونے والے نئے حالات اور سعودی عرب کے امن واستقرار کے لئے کی جانے والی کوششوں کے سلسلہ میں گفت وشنید ہوئی ہے۔
اتوار 24 شعبان 1438 ہجری 21 مئی 2017ء شمارہ: (14054)