ریاض میں دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کے لئے امریکی – اسلامی سربراہی اجلاس
ریاض: "الشرق الاوسط” آج سعودی عرب کی دار السلطنت ریاض میں خلیجی – امریکی اور عربی – اسلامی – امریکی سربراہی اجلاسوں کی کاروائیاں شروع ہوں گی اور ان اجلاسوں کے ذریعہ عالمی امن واستقرار کو تقویت پہنچانے کے لئے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے، عفو ودرگزر اور مشترکہ

ریاض: "الشرق الاوسط”
آج سعودی عرب کی دار السلطنت ریاض میں خلیجی – امریکی اور عربی – اسلامی – امریکی سربراہی اجلاسوں کی کاروائیاں شروع ہوں گی اور ان اجلاسوں کے ذریعہ عالمی امن واستقرار کو تقویت پہنچانے کے لئے اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط کرنے، عفو ودرگزر اور مشترکہ زندگی کے اقدار کو نشر کرنے اور دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے نئی شراکت کی بنیاد رکھی جائے گی۔
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان ابن عبد العزیز نے عرب اور اسلامی ممالک کے رہنماؤں کو ان دونوں اجلاسوں میں شرکت کرنے کی دعوت دی ہے جبکہ ان اجلاسوں کو ایسے وقت میں منعقد کیا جا رہا ہے جب دنیا ناگفتہ بہ حالات اور وسیع پیمانہ پر چیلنجز کے دور سے گزر رہی ہے اور اس وقت سعودی عرب کی یہ کوشش ہے کہ وہ ان سب کا مقابلہ کرے اور ریاستہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ عرب اور اسلامی دنیا کو ایک ساتھ کرے۔
اتوار 24 شعبان 1438 ہجری 21 مئی 2017ء شمارہ: (14054)