ٹیلرسون: ہم ایران کی دھمکیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ ہیں
ریاض: عبد الہای حبتور ریاسہائے متحدہ امریکہ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ ایران کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے تعاون کر رہا ہے۔ اسی طرح ایران جو دہشت پسندی کو فروغ دے رہا ہے اور عراق، شام اور یمن میں میلیشیاؤں اور […]

ریاض: عبد الہای حبتور
ریاسہائے متحدہ امریکہ نے پرزور انداز میں کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کے ساتھ ایران کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے تعاون کر رہا ہے۔ اسی طرح ایران جو دہشت پسندی کو فروغ دے رہا ہے اور عراق، شام اور یمن میں میلیشیاؤں اور غیر ملکی جنگجوؤں کی مدد کر رہا ہے ان سب کے خلاف وہ سعودی عرب کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹیلرسون نے اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کے ساتھ کل ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم اکیسویں صدی کے نئی اسٹریٹجک شراکت اور صلح پسند مشرق وسطی کے پابند ہیں اور ہم ایک ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی طرف سے اعلان کردی دفاعی معاہدے مشرق وسطی میں ایران کے برے اثرات کے خلاف ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ اس معاہدہ سے خلیج اور سعودی عرب کے امن واستقرار کی حفاظت ہوگی۔
اتوار 24 شعبان 1438 ہجری 21 مئی 2017ء شمارہ: (14054)