افریقہ میں شمسی توانائی سے چلنے والی ٹارچ لائٹ 5 ڈالر میں

ہاتھ کے سائز والی ٹارچ مکمل چارجنگ کے بعد 8 گھنٹے کام کی صلاحیت رکھتی ہے لندن: "الشرق الاوسط” شمسی توانائی سے چلنے والی ہاتھ کے سائز کی ٹارچ لائٹ "ایس ایم 100” بعض ممالک میں 5 ڈالر کی فروخت ہوگی، جو کہ ایک بار مکمل چارجنگ کے بعد 8 گھنٹے کام کرے گی۔ […]

افریقہ میں شمسی توانائی سے چلنے والی ٹارچ لائٹ 5 ڈالر میں
ہاتھ کے سائز والی ٹارچ مکمل چارجنگ کے بعد 8 گھنٹے کام کی صلاحیت رکھتی ہے

لندن: "الشرق الاوسط”

شمسی توانائی سے چلنے والی ہاتھ کے سائز کی ٹارچ لائٹ "ایس ایم 100” بعض ممالک میں 5 ڈالر کی فروخت ہوگی، جو کہ ایک بار مکمل چارجنگ کے بعد 8 گھنٹے کام کرے گی۔ اس ٹارچ کو سر پر یا سائیکل پر بھی نصب کیا جا سکتا ہے۔ شمسی توانائی سے چلنے والی یہ ٹارچ "ایس ایم 100” کو پائیداری اور عام معاشرتی ضرورت کی بناء پر رواں سال مصنوعات کی ڈیزائننگ کے یورپی مقابلے میں ڈیزائن کے زمرے میں سلور ایوارڈ دیا گیا ہے۔

نئی ٹارچ کا تین افریقی ممالک میں 9 ہزار خاندانوں کی طرف سے تجربہ کیا گیا ہے، جن میں ملاوی، یوگینڈا اور زامبیا شامل ہیں۔ "بی بی سی” کے مطابق اسے پہلے سے ہی مارکیٹ میں فروخت کے لئے پیش کر دیا گیا ہے۔

بدھ 27 شعبان 1438 ہجری­ 24 مئی 2017ء   شمارہ: (14057)