عرب کی طرف سے بحرین میں سیکورٹی کاروائیوں کی تائید

منامہ: عبید السہیمی کل سعودی عرب، امارات، کویت اور اردن نے بحرین کی طرف سے اپنے امن واستقرار کی حفاظت کے لئے کی جانے والی کوششوں کی پرزور انداز میں تائید کی ہے اور اس تائید کا اعلان اس وقت کیا ہے جب بحرین کی سیکورٹی سروس نے دراز نامی علاقہ […]

عرب کی طرف سے بحرین میں سیکورٹی کاروائیوں کی تائید

منامہ: عبید السہیمی

کل سعودی عرب، امارات، کویت اور اردن نے بحرین کی طرف سے اپنے امن واستقرار کی حفاظت کے لئے کی جانے والی کوششوں کی پرزور انداز میں تائید کی ہے اور اس تائید کا اعلان اس وقت کیا ہے جب بحرین کی سیکورٹی سروس نے دراز  نامی علاقہ میں غیر قانونی اجتماع کو ختم کرنے کے لئے کاروائی کی تھی۔

کل بحرین کے ایک سیکورٹی ذمہ دار نے انکشاف کیا ہے کہ ان بموں کو ایران سے لایا گیا تھا اور ان بموں کے مالک وہ لوگ تھے جو دراز نامی علاقہ میں غیر قانونی اجتماع میں شریک ہوئے تھے اور انہوں نے یہ بھی اشارہ کیا کہ اس اجتماع میں جمع ہونے والوں ک طرف سے ایک بم پولیس اہلکاروں پر پھیکا گیا تھا لیکن وہ پھٹ نہیں سکا اور تفتیش وتحقیق کے بعد یہ بات ظاہر ہوئی ہے کہ یہ بم ایران میں بنائے گئے ہیں۔

جمعرات 29 شعبان 1438 ہجری ­ 25 مئی 2017ء  شمارہ: (14058)