ایرانی حکومت کا "بیلسٹک میزائل” پروگرام کو جاری رکھنے کا اعلان
روحانی کی خامنہ ای سے ملاقات – اور آئندہ تشکیل میں "قالیباف کی شمولیت” کا امکان لندن: عادل السالمی ایران کے صدر حسن روحانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر سابقہ تنقید کے بعد دوبارہ اس کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ ایران کے حکومتی ترجمان محمد رضا نوبخت نے کل بیان دیا ہے کہ بیلسٹک […]
روحانی کی خامنہ ای سے ملاقات – اور آئندہ تشکیل میں "قالیباف کی شمولیت” کا امکان

لندن: عادل السالمی
ایران کے صدر حسن روحانی بیلسٹک میزائل پروگرام پر سابقہ تنقید کے بعد دوبارہ اس کی جانب لوٹ رہے ہیں۔ ایران کے حکومتی ترجمان محمد رضا نوبخت نے کل بیان دیا ہے کہ بیلسٹک میزائل کی ترقیاتی پالیسی "ناقابل تبدیل” ہے۔ کل جب روحانی نے ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے ملاقات کی اسی اثناء میں پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر علی مطہری نے تہران کے میئر محمد باقر قالیباف سمیت ایم شخصیات پر مشتمل حکومت کی تشکیل کی دعوت دی۔ یہ سب ملک میں گذشتہ جمعہ کو ہونے والے انتخابات میں اصلاح پسند معتدل ٹیم کی کامیابی حاصل کرنے کے بعد اصلاحی بلاک "امید” کی طرف سے قدامت پسند پارلیمانی اسپیکر علی لاریجانی کو تبدیل کرنے لئے متوازی مشاورت جاری ہے۔
نوبخت نے کل ایرانی پارلیمنٹ میں خطاب کے دوران حکومت کی طرف سے بیلسٹک میزائل پروگرام کی ترقی کی حمایت کا اعلان کیا، انہوں نے مزید کہا کہ "حکومت چھٹے پانچ سالہ منصوبہ اور 2017 کے بجٹ میں اس پروگرام کی حمایت کی یقین دہانی کرتی ہے”۔