شام کے جنوب میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے اسرائیلی – شامی معاہدہ
ماسکو: طہ عبد الواحد کل روسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے جنوب میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ ایک تعمیری معاہدہ ہوا ہے اور پرزور انداز میں یہ بھی کہا ہے کہ سب سے پہلے شام میں آئین بنایا جائے گا […]

ماسکو: طہ عبد الواحد
کل روسی وزیر دفاع سیرگی شویگو نے انکشاف کیا ہے کہ شام کے جنوب میں کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اسرائیل کے ساتھ ایک تعمیری معاہدہ ہوا ہے اور پرزور انداز میں یہ بھی کہا ہے کہ سب سے پہلے شام میں آئین بنایا جائے گا اور آئندہ آستانہ کے اجلاسوں میں شرکت کرنے والے طرفین کے لئے پرامن راستوں کا نقشہ بنایا جائے گا۔
کل شویگو نے "ڈوما” کمیٹی کے سامنے کہا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ شام کے مستقبل اور اس کے آئین کو بنانے کے لئے کام شروع کیا جائے خواہ جنیوا کے اسٹیج سے ہو یا آستانہ کے اجلاسات سے ہو۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ روس کی تمنا ہے کہ قابل اعتماد نئے آئین کے نظام کو تلاش کیا جائے کیونکہ ابھی شام میں رہنماؤں کے انتخاب اور پارلیمانی انتخابات کے لئے نئے نظام کے سلسلہ میں گفتگو ہو رہی ہے اور واضح رہے کہ اس بات میں اشارہ بشار الاسد کی طرف ہے۔
جمعرات 29 شعبان 1438 ہجری 25 مئی 2017ء شمارہ: (14058)