یورپین کو چاہئے کہ خود پر انحصار کریں : مرکل
برلن – لندن: "الشرق الاوسط” کل جرمنی کی خاتون چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ پورپین کو چاہئے کہ "خود اپنی قسمت کا فیصلہ کریں”، اور دوسروں پر خاص طور سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور برطانیہ پر انحصار کرنا چھوڑیں۔ مرکل نے میونخ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ "ہم

برلن – لندن: "الشرق الاوسط”
کل جرمنی کی خاتون چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہے کہ پورپین کو چاہئے کہ "خود اپنی قسمت کا فیصلہ کریں”، اور دوسروں پر خاص طور سے ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور برطانیہ پر انحصار کرنا چھوڑیں۔
مرکل نے میونخ میں ایک انتخابی ریلی کے دوران کہا کہ "ہمیں اپنے مستقبل کی خاطر لڑنا ہوگا”۔ انہوں نے مزید کہ "وہ وقت گیا کہ جب ہم ایک دوسرے پر مروجہ مکمل انحصار کرسکتے تھے، اور میں نے حالیہ دنوں میں اس کا تجربہ کیا ہے”۔ ان کا اشارہ ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے ساتھ تعلقات کی جانب تھا، جو امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے یورپی دورہ کے دوران ایک بار ہل کر رہ گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ (تعلقات) ریاست ہائے متحدہ امریکہ اور برطانیہ کے ساتھ دوستی کے جذبے کے سوا پایۂ تکمیل کو نہیں پہنچ سکتے۔