کین فلم فیسٹیول میں سویڈش ” square” (چوکور) گولڈن پام لے اڑی اور ڈایان کروگر بہترین اداکارہ قرار

  كین : محمد رضا کین فلم فیسٹیول میں آخری لمحات تک یہ سوال قائم تھا کہ گولڈن پام (سونے کا ہاتھ) کون جیتے گا۔ گذشتہ چند دنوں سے بہت سی توقعات کی جا رہی تھیں اور جب کل شام اس کے اعلان کا وقت ہوا تو حاضرین کی ایک بڑی تعداد اچانک حیرت […]

کین فلم فیسٹیول میں سویڈش  ” square” (چوکور) گولڈن پام لے اڑی اور ڈایان کروگر بہترین اداکارہ قرار

كین : محمد  رضا

کین فلم فیسٹیول میں آخری لمحات تک یہ سوال قائم تھا کہ گولڈن پام (سونے کا ہاتھ) کون جیتے گا۔ گذشتہ چند دنوں سے بہت سی توقعات کی جا رہی تھیں اور جب کل شام اس کے اعلان کا وقت ہوا تو حاضرین کی ایک بڑی تعداد اچانک حیرت زدہ ہو کر رہ گئی، کہ جب ہدایتکار روبن اوسٹلڈ کی سویڈش جرمن فلم ” square” (چوکور) کامیاب قرار پائی۔ یاد رہے کہ فلم بینوں کی طرف سے اس فلم کو درمیانے درجے کی پذیرائی ملی تھی۔

جرمن اداکارہ ڈایان کروگر کو فلم  "In Disappearance” (غائب) میں بہترین اداکارہ قرار دیا گیا۔ امریکی اداکار جوائی کین فینکس "It was not really here” میں بہتریک اداکار قرار دیئے گئے، جبکہ جیوری کا ایوارڈ فرانسیسی فلم  « 120 hits per minute» کو دیا گیا.

علاوہ ازیں آسٹریلوی اداکارہ نکول کڈمین کو 70 ویں سیشن کے موقع پر خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

پیر 3 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 29 مئی 2017ء  شمارہ: (14062)