"حماس” کے لئے ایرانی امداد کی بحالی کا ابتدائی معاہدہ

رام الله: كفاح زبون فلسطینی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو انکشاف کیا ہے کہ حماس کے نمایاں رہنماؤں اور ایرانی "پاسداران انقلاب” و "حزب اللہ” کی قیادتوں کے مابین لبنان میں اجلاس منعقد کیا گیا جو حماس کے لئے ایران کی مالی امداد کی بحالی کے معاہدے کے ساتھ اختتام پذیر

"حماس” کے لئے ایرانی امداد کی بحالی کا ابتدائی معاہدہ

رام الله: كفاح زبون

فلسطینی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو انکشاف کیا ہے کہ حماس کے نمایاں رہنماؤں اور ایرانی "پاسداران انقلاب” و "حزب اللہ” کی قیادتوں کے مابین لبنان میں اجلاس منعقد کیا گیا جو حماس کے لئے ایران کی مالی امداد کی بحالی کے معاہدے کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

ذرائع کے مطابق شامی بحران سے پہلے کی طرح تعلقات کی بحالی، اس کے فروغ اور حماس کی مالی امداد کی دوبارہ بحال کرنے کے بارے میں معاہدہ طے پایا۔ علاوہ ازیں تحریک کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا پرانے اختلافات کو ختم کرنے کے لئے جلد تہران کا دورہ کرنے پر بھی اتفاق عمل میں لایا گیا ہے۔

منگل 4 رمضان المبارک 1438 ہجری ­ 30 مئی 2017ء  شمارہ: (14063)