یمن کو تین خطرات کا سامنا ہے : اقوام متحدہ
سلامتی کونسل کے سامنے ولد شیخ کی سعودی عرب اور عالمی بنک کی امداد کی تعریف نیویارک: جوردن دقامسہ کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے یمن کے لئے اقوام متحدہ کے ایلچی اسماعیل ولد شیخ نے اپنے خطاب کے دوران یمن کے بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ […]
سلامتی کونسل کے سامنے ولد شیخ کی سعودی عرب اور عالمی بنک کی امداد کی تعریف

نیویارک: جوردن دقامسہ
کل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے سامنے یمن کے لئے اقوام متحدہ کے ایلچی اسماعیل ولد شیخ نے اپنے خطاب کے دوران یمن کے بحران کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ دریں اثناء اسی اجلاس کے دوران بین الاقوامی تنظیم برائے انسانی امور کے سربراہ اسٹیفن اوبرائن نے کہا کہ یمن تین طرح کے خطرات سے دوچار ہے، جو کہ جنگ، قحط اور بیماری ہیں۔ انہوں نے بین الاقوامی برادری کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان خطرات کے خلاف صرف تماشائی کی صورت میں کھڑی ہے۔
ولد شیخ نے کہا کہ وہ یمن کی قانونی حکومت اور صنعا کے حکام کے ساتھ مل کر یمن اور خاص طور سے حدیدہ شہر کی صورت حال کے بارے میں جائزہ لے رہے ہیں۔ دریں اثنا انہوں نے حدیدہ کے بارے میں اپنی پیش کردہ تجویز اور ملک بھر میں حکومتی ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کے بارے میں بات چیت کرنے کے لئے انصار اللہ (حوثی) گروپ کی مذاکراتی کمیٹی میں شرکت نہ کرنے پر معذرت کی ہے۔