سعودی قیادت کی افغان صدر سے سفارتی علاقے میں ہلاکتوں پر تعزیت
جدہ: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی احمد زئی سے کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاکتوں اور زخمیوں پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ شاہ سلمان نے افغان صدر کی جانب بھیجے گئے تعزیتی ٹیلی […]

جدہ: "الشرق الاوسط”
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی احمد زئی سے کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاکتوں اور زخمیوں پر تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔
شاہ سلمان نے افغان صدر کی جانب بھیجے گئے تعزیتی ٹیلی گرام کے ذریعے اپنے پیغام میں کہا "ہمیں کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی خبر سن کر گہرا دکھ اور صدمہ پہنچا، جس کے نتیجے میں کئی لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔ ہم اس مجرمانہ کاروائی کو مسترد کرتے ہوئے اس کی مذمت کرتے ہیں، ہم آپ کے اور برادر افغان عوام کے دکھ میں شریک ہیں، ہم اپنی جانب سے، مملکت سعودی عرب کی حکومت اور عوام کی جانب سے متاثرین کے خاندانوں اور اسلامی جمہوریہ افغانستان کی عوام سے گہری تعزیت اور مخلصانہ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں”۔