محصور "داعش” موصل کے بے گھر افراد کو نشانہ بنا رہی ہے

  موصل: "الشرق الاوسط” کل عراقی افواج موصل کے وسط میں مرکزی جامع مسجد نوری کے جیسے ہی قریب پہنچی تو شہر کے مغربی علاقے میں چھپے تین اطراف سے گھرے ہوئے تنظیم داعش کے مسلح عناصر نے عراقی افواج پر سینکڑوں "مارٹر” گولے برسائے، اس دوران ان کے زیر کنٹرول زنجیلی کے علاقے [&

محصور "داعش” موصل کے بے گھر افراد کو نشانہ بنا رہی ہے

موصل: "الشرق الاوسط”

کل عراقی افواج موصل کے وسط میں مرکزی جامع مسجد نوری کے جیسے ہی قریب پہنچی تو شہر کے مغربی علاقے میں چھپے تین اطراف سے گھرے ہوئے تنظیم داعش کے مسلح عناصر نے عراقی افواج پر سینکڑوں "مارٹر” گولے برسائے، اس دوران ان کے زیر کنٹرول زنجیلی کے علاقے سے بھاگنے والے بے گھر افراد اس کی زد میں آگئے جس کے نتیجے میں 7 شہری جان بحق اور کم از کم 23 زخمی ہوگئے۔

گذشتہ ہفتے کے روز عراقی افواج کی جانب سے زنجیلی کی بحالی کے لئے عسکری کاروائی کے  آغاز کےبعد  اب "داعش” زنجیلی ، پرانے وسطی علاقے اور "موصل کے میڈیکل سٹی” میں محصور ہو کر رہ گئی ہے۔ جبکہ عراقی افواج کے طیاروں نے پمفلٹ بھی پھینکے تھے جس میں لوگوں کو یہاں سے فرار ہونے کے لئے کہا گیا تھا۔

جمعہ 7 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 02 جون 2017ء  شمارہ: (14066)