سعودی سیکورٹی کو مطلوب دو افراد العوامیہ دھماکے میں ہلاک

  قطيف: "الشرق الاوسط” سعودی سیکورٹی حکام کو مطلوب دو افراد کل مکہ مکرمہ کے مشرق میں واقع گورنریٹ قطیف کے شہر العوامیہ کی ایک مارکیٹ کے قریب کار چلاتے ہوئے کار دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ رمضان کی افطاری سے ایک گھنٹہ پہلے پیش آیا، اس دوران دونوں مطلوبہ افراد؛ محمد صویمل [&h

سعودی سیکورٹی کو مطلوب دو افراد العوامیہ دھماکے میں ہلاک

قطيف: "الشرق الاوسط”

سعودی سیکورٹی حکام کو مطلوب دو افراد کل مکہ مکرمہ کے مشرق میں واقع گورنریٹ قطیف کے شہر العوامیہ کی ایک مارکیٹ کے قریب کار چلاتے ہوئے کار دھماکے میں ہلاک ہوگئے۔ یہ واقعہ رمضان کی افطاری سے ایک گھنٹہ پہلے پیش آیا، اس دوران دونوں مطلوبہ افراد؛ محمد صویمل اور فاضل عبد اللہ آل حمادہ، کی لاشیں گاڑی ہی میں جل کر کوئلہ بن گئیں۔ یاد رہے کہ حکام کو یہ دونوں افراد کئی ایک دہشت گرد کاروائیوں میں مطلوب تھے۔

جمعہ 7 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 02 جون 2017ء  شمارہ: (14066)