سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لئے مصر اور سوڈان کے درمیان مشترکہ فورسز تشکیل کرنے کی کوشش

قاہرہ: سوسن ابو حسین کل مصر اور سوڈان نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانے والے ہر غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے اپنے رابطہ کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے اور اسی طرح ان دونوں رہنماؤں نے سرحدوں کی حفاظت کرنے اور دہشت گردوں کو روکنے کے لئے […]

سرحدوں کی حفاظت کرنے کے لئے مصر اور سوڈان کے درمیان مشترکہ فورسز تشکیل کرنے کی کوشش

قاہرہ: سوسن ابو حسین

کل مصر اور سوڈان نے اپنے دوطرفہ تعلقات کو نقصان پہنچانے والے ہر غلط فہمی کو دور کرنے کے لئے اپنے رابطہ کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے اور اسی طرح ان دونوں رہنماؤں نے سرحدوں کی حفاظت کرنے اور دہشت گردوں کو روکنے کے لئے مشترکہ فورسز کی تشکیل کرنے کے سلسلہ میں غور وفکر کیا ہے۔

یہ اطلاع قاہرہ میں مصری وزیر خارجہ سامح شکری اور سوڈانی وزیر خارجہ ابرہیم الغندور کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے بعد ملی ہے۔ یاد رہے کہ سوڈانی وزیر خارجہ کا استقبال مصری صدر عبد الفتاح السیسی نے بھی کیا ہے اور مصر اور سوڈان کے درمیان تعلقات کی خصوصیت اور دونوں ملکوں کی عوام کے درمیان تاریخی قدیم روابط پر زور دیا ہے۔

اتوار 9 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 04 جون 2017ء  شمارہ: (14068)