برطانیہ کا "انتہا پسندی کے ساتھ نرم رویہ” ختم کرنے کا عزم

لندن میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہما اور انتخابات وقت پر – بہت ہو گیا : مئے   لندن: "الشرق الاوسط” لندن میں کچلنے اور چاقو کے وار سے 7 افراد کو قتل کرنے اور تین دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد کل برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مئے نے انتہا پسندی کے ساتھ "نرم رویہ” […]

برطانیہ کا "انتہا پسندی کے ساتھ نرم رویہ” ختم کرنے کا عزم
لندن میں چھاپوں اور گرفتاریوں کی مہما اور انتخابات وقت پر –  بہت ہو گیا : مئے

لندن: "الشرق الاوسط”

لندن میں کچلنے اور چاقو کے وار سے 7 افراد کو قتل کرنے اور تین دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد کل برطانوی وزیر اعظم ٹریزا مئے نے انتہا پسندی کے ساتھ "نرم رویہ” کو ختم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ مئے نے کہا: ” بہت ہو چکا۔۔۔ ہمیں چاہے کہ ہم حالات کو اسی طرح مزید نہ چلنے دیں”۔

مئے نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے نئے اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا اور چار شعبوں میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا۔ ان میں سب سے اہم "غلط سوچ” کا سد باب ہے، جو بار بار ان حملوں کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔ انہوں نے اسے "اسلام  اور حقیقت سے منحرف” قرار دیا”۔ انہوں نے مزید کہا کہ یقینا ہم نئے رجحان کے خطرے کو محسوس کر رہے ہیں کہ دہشت گردی سے دہشت گردی پیدا ہو رہی ہے”۔

دریں اثناء جماعتوں نے آئندہ جمعرات کو ہونے والے انتخابات کی مہم کو معطل کر دیا ہے۔ جبکہ برطانوی وزیر اعظم نے یقین دہانی کی ہے کہ انتخابات اپنے وقت پر ہی ہوں گے۔ مئے نے مزید کہا کہ آج سے انتخابی مہم اور سرگرمیاں دوبارہ آغاز ہوگا۔

پیر 10 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 05 جون 2017ء  شمارہ: (14069)