ٹرمپ قطر کو تنہا کرنے کو "دہشت گردی کے خاتمے کے آغاز” سے تعبیر کر رہے ہیں

خادم حرمين کویت کے امیر کا خیر مقدم کر رہے ہیں – دوحہ کو اپنا رویہ بدلنے کی خاطر قائل کرنے کے لئے اقدامات کا آغاز – قطری ریال پر دباؤ   رياض ـ جدہ ـ واشنگٹن – پیرس: "الشرق الاوسط” خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل شام جدہ میں […]

ٹرمپ قطر کو تنہا کرنے کو "دہشت گردی کے خاتمے کے آغاز” سے تعبیر کر رہے ہیں
خادم حرمين کویت کے امیر کا خیر مقدم کر رہے ہیں – دوحہ کو اپنا رویہ بدلنے کی خاطر قائل کرنے کے لئے  اقدامات کا آغاز – قطری ریال پر دباؤ

رياض ـ جدہ ـ واشنگٹن – پیرس: "الشرق الاوسط”

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کل شام جدہ میں کویت کے امیر شیخ صباح احمد جابر الصباح کا خیر مقدم کیا، اسی اثنا میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے 6 عرب ممالک؛ جن میں سرفہرست سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر شامل ہیں، کی جانب سے دوحہ کے حکام کے خلاف اٹھائے گئے اقدام کی تائید کا اعلان کرتے ہوئے اسے "دہشت گردی کے خاتمے کا آغاز” قرار دیا۔

خادم حرمین شریفین اور کویت کے امیر کے مابین بات چیت کے سیشن کے دوران خطے کے واقعات میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ علاوہ ازیں شاہ سلمان آج جدہ میں بحرین کے بادشاہ شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ سے علاقائی اور بین الاقوامی تازہ ترین صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے ملاقات کریں گے۔

بدھ 12 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 07 جون 2017ء   شمارہ (14071)