واشنگٹن کی ایک بار پھر شامی حکومت کے ماتحت قافلے پر بمباری

الرقہ کو "داعش” سے آزاد کرانے کے آغاز میں دراندازی   بيروت: كارولين عاكوم – بولا اسطيح امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے کل اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی افواج نے شام کے مشرقی علاقے میں حکومتی حمایت یافتہ فورسز کو علاقے میں داخل ہونے سے پہلے پیشگی

واشنگٹن کی ایک بار پھر شامی حکومت کے ماتحت قافلے پر بمباری
الرقہ کو "داعش” سے آزاد کرانے کے آغاز میں دراندازی

بيروت: كارولين عاكوم – بولا اسطيح

امریکی وزارت دفاع (پینٹاگون) نے کل اعلان کیا ہے کہ واشنگٹن کی قیادت میں بین الاقوامی اتحادی افواج نے شام کے مشرقی علاقے میں حکومتی حمایت یافتہ فورسز کو علاقے میں داخل ہونے سے پہلے پیشگی اطلاع کا جواب نہ دینے پر ایک بار پھر نشانہ بنایا، اور یہ ایک ہی ماہ کے دوران دوسری بار نشانہ بنایا گیا ہے۔ پینٹاگون کے مطابق ان افواج میں ٹینک، گاڑیاں اور شامی حکومتی افواج کے 60 اہلکار شامل تھے۔

دوسری جانب، الرقہ شہر کو "تنظیم داعش” سے آزاد کرانے کی کاروائی کے پہلے روز کرد اور عرب افواج الرقہ شہر کے علاقوں میں داخل ہونے میں کامیاب ہوچکی ہے، جبکہ یہ شام کے شمال مشرق میں تنظیم  کا ٹھکانہ تصور کیا جاتا ہے۔ یاد رہے کہ یہ کاروائی "داعش” کے خلاف کریک ڈاؤن کے ضمن میں ہے، جو امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحادیوں کے فضائی حملوں اور معرکوں میں شہریوں کو بطور ڈھال استعمال کرتی ہے۔

بدھ 12 رمضان المبارک 1438ہجری­ 07 جون 2017ء   شمارہ: (14071)