امریکی نقطۂ نظر مذاکرات کے لیے تیار: فلسطینی ذرائع
رام الله: كفاح زبون فلسطینی ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ باہمی حل کے منصوبہ کے ضمن میں بہت ہی حساس مسئلے کے بارے میں نقطۂ نظر پر کام مکمل کر چکی ہے۔ ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ فلسطینی اور اسرائیلی دونوں اطراف مذاکرات […]

رام الله: كفاح زبون
فلسطینی ذرائع نے امید ظاہر کی ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کے ساتھ باہمی حل کے منصوبہ کے ضمن میں بہت ہی حساس مسئلے کے بارے میں نقطۂ نظر پر کام مکمل کر چکی ہے۔
ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو بتایا کہ فلسطینی اور اسرائیلی دونوں اطراف مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لئے وائٹ ہاؤس کی طرف سے تجویز کردہ امریکی منصوبہ بندی کا انتظار کر رہی ہیں۔ ذرائع نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ سرحدوں، قدس اور پناہ گزینوں جیسے حساس ترین مسائل اس منصوبہ بندی میں شامل ہونگے، جبکہ مذاکرات کے دوران ان خیالات کے بارے میں بات چیت اور نظر ثانی کی جائے گی تاکہ اس راہ کو اپنایا جائے جس پر دونوں فریق راضی ہوں.