قطر کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف ایکشن

  قاہرہ: وليد عبد الرحمن کل سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر کی طرف سے حمایت یافتہ شخصیات اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔ چاروں ممالک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کالعدم دہشت گردوں کی فہرست میں شامل 59 شخصیات […]

قطر کے حمایت یافتہ دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف ایکشن

قاہرہ: وليد عبد الرحمن

کل سعودی عرب، مصر، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے قطر کی طرف سے حمایت یافتہ شخصیات اور دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ کیا ہے۔

چاروں ممالک نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کالعدم دہشت گردوں کی فہرست میں شامل 59 شخصیات اور 12 ادارے ایسے ہیں جو کہ قطر سے منسلک ہیں۔ جبکہ یہ اقدامات "دہشت گردی کے خلاف جنگ اور انہیں فنڈنگ کرنے والے ذرائع کو ختم کرنے نے ضمن میں ہیں۔۔۔ اور دوحہ حکام کی جانب سے کئے گئے معاہدوں اور یقین دہانی کے بعد ان کی مسلسل خلاف ورزی پر یہ قدم اٹھایا گیا ہے، جس کے مطابق دوحا کسی عناصر کو اور تنظیم کو امداد یا پناہ نہیں دے گا جو ممالک کے لئے خطرے کا باعث بنے”۔

اس فہرست میں خلیجی اور مختلف عرب ممالک کی شخصیات کے نام درج ہیں، جن میں سرفہرست یوسف قرضاوی (مصری)، عبد الحکیم بلحاج (لیبی)، حجاج العجمی (کویتی) اور عبد اللہ آل ثانی (قطری) شامل ہیں، جبکہ اداروں میں "قطر رضاکارانہ سینٹر”، "دوحہ ابل کمپنی”، قطر خیرات” اور "شیخ عید آل ثانی چیریٹی فاؤنڈیشن” شامل ہیں۔

جمعہ 14 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 09 جون 2017ء  شمارہ: (14073)