ٹرمپ کی طرف سے قطر کو فوری طور پر دہشت گردی کا تعاون نہ کرنے کی دعوت

واشنگٹن: ہبہ القدسی کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قطر پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ تاریخی اعتبار سے بڑے پیمانہ پر دہشت گردی کا تعاون کرنے والا ملک ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب دہشت گردی کا تعاون بند کر […]

ٹرمپ کی طرف سے قطر کو فوری طور پر دہشت گردی کا تعاون نہ کرنے کی دعوت

واشنگٹن: ہبہ القدسی

کل امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے قطر پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ وہ تاریخی اعتبار سے بڑے پیمانہ پر دہشت گردی کا تعاون کرنے والا ملک ہے اور انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب دہشت گردی کا تعاون بند کر دینے کا وقت آچکا ہے۔

کل ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں روم کے صدر کے ساتھ منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ کسی ملک کے لئے یہ ممکن نہیں ہے کہ وہ تشدد پسندی کو قبول کرے یا اپنے علاقہ میں اس غلط فکر کی نشر واشاعت کرنے کی اجازت دے۔ اسی طرح انہوں نے اپنی امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض میں منعقدہ عرب – اسلامک – امریکی سربراہی اجلاس دہشت گردی کے خاتمہ کا آغاز ہے۔ انہوں نے اس بات کی طرف بھی اشارہ کیا ہے کہ اجلاس میں قطر کے رویوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے سلسلہ مین گفت وشنید ہوئی ہے اور یہ فیصلہ کرنا ضروری ہے۔ کیا ہم آسان فیصلہ لیں یا حتمی فیصلہ کریں لیکن یہ ضروری ہے؟ ضروری ہے کہ فوری طور پر دہشت گردی کی مالی مدد کو روک دیا جائے۔

ہفتہ 15 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 10 جون 2017ء  شمارہ: (14074)