دوحہ کی مطالبات سے صرف نظر اور کویت کے ساتھ "روابط” کی یقین دہانی
سعودی وزارتی کابینہ کی طرف سے قطر کی دوہری پالیسی کی مذمت پیرس: ميشال ابو نجم – جدہ: "الشرق الاوسط” قطر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے مطالبات کو نظر انداز کردیا ہے مگر اسی دوران قطر نے کویت کے ساتھ روابط کی تصدیق اور چار ممالک کی جانب […]
سعودی وزارتی کابینہ کی طرف سے قطر کی دوہری پالیسی کی مذمت

پیرس: ميشال ابو نجم – جدہ: "الشرق الاوسط”
قطر نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر کے مطالبات کو نظر انداز کردیا ہے مگر اسی دوران قطر نے کویت کے ساتھ روابط کی تصدیق اور چار ممالک کی جانب سے اس پر دہشت گردی کی حمایت اور خطے کے استقرار کو خراب کرنے کے الزام کے بعد جاری بحران کے حل میں اس کی ثالثی کی بھی حمایت کی ہے۔
دوسری جانب کل جدہ میں خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی سربراہی میں سعودی وزراء کے اجلاس کے دوران "قطر کی دوہری پالیسی کی مذمت کی گئی، جس میں ایک جانب وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا اعلان کر رہا ہے تو دوسری جانب دہشت گرد تنظیموں کو مالی امداد اور پناہ دینے میں مصروف ہے”۔
قطری وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبد الرحمن آل ثانی نے پیرس میں پریس کانفرنس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ قطر کویت کی طرف سے ثالثی کو کوششوں کی حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی قانون کے مطابق مذاکرات کرنے کو تیار ہے، لیکن اسے اندازہ نہیں ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات کیوں ختم کئے ہیں۔