قاہرہ کی طرف سے مطلوبہ افراد کی فہرست سنوار کے حوالے
لندن: "الشرق الاوسط” کل فلسطینی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو یقین دہانی کی کہ "قاہرہ نے سیکورٹی مطالبات کی فہرست غزہ میں "تحریک حماس” کے رہنما یحیی سنوار کے حوالے کی، جس میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے مطلوبہ افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

لندن: "الشرق الاوسط”
کل فلسطینی ذرائع نے "الشرق الاوسط” کو یقین دہانی کی کہ "قاہرہ نے سیکورٹی مطالبات کی فہرست غزہ میں "تحریک حماس” کے رہنما یحیی سنوار کے حوالے کی، جس میں دہشت گردی کی حمایت کرنے والے مطلوبہ افراد کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ یہ فہرست انہوں نے قاہرہ کے دورہ کے دوران مصری انٹیلی جنس سے وصول کی، جس میں "سیکورٹی مفاہمت” کی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ قاہرہ کی طرف سے چار مطالبات میں دہشت گردی کے الزام میں ملوث 17 مطلوبہ افراد کی حوالگی، غزہ اور سینا کے مابین سرحد کی حفاظت، سینا کی جانب ہتھیاروں کی سپلائی ختم کرنے اور سیکورٹی تعاون؛ جس میں کسی عناصر کا سرنگ کے ذریعے غزہ جانے پر "حماس” قاہرہ کو خبر دینا، شامل ہیں۔ اس کے عوض مصر نے انسانی ہمدردی کے تحت علاج معالجہ کے لئے سرحد پار نقل و حرکت میں آزادی دینے سمیت غزہ کی پٹی میں بجلی کی فراہمی کا وعدہ کیا ہے۔