سلیمانی تہران – دمشق راستے کے لئے "فاطمیوں” کو جمع کر رہے ہیں
اربيل: "الشرق الاوسط” کل عراقی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی "قدس فورس” کے کمانڈر قاسم سلیمانی چند روز قبل موصل کے مغرب میں عراق اور شام کی سرحد پر ایران کے ماتحت ہزاروں "پاسداران انقلاب” اور "فاطمی”ملیشیا کی قیادت کے لئے پہنچے اور

اربيل: "الشرق الاوسط”
کل عراقی باخبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کی "قدس فورس” کے کمانڈر قاسم سلیمانی چند روز قبل موصل کے مغرب میں عراق اور شام کی سرحد پر ایران کے ماتحت ہزاروں "پاسداران انقلاب” اور "فاطمی”ملیشیا کی قیادت کے لئے پہنچے اور پھر بھاری ہتھیاروں کے ساتھ تہران – دمشق راستہ کھولنے کے لئے شامی اراضی میں داخل ہو گئے۔
کل ایرانی "پاسداران” کا انٹیلی جنس میڈیا پلیٹ فارم شمار ہونے والی اخباری ایجنسی”تسنیم” نے گذشتہ ہفتے کی سلیمانی کی تصویر شائع کی ہے جس میں وہ افغان "فاطمی ملیشیا” کے جنگجوؤں کے درمیان ہیں۔ یاد رہے کہ افغان "فاطمی” ملیشیا سابقہ چھے سالوں سے "قدس فورس” کے جھنڈے تلے لڑ رہی ہے۔