عرب بحران میں "حماس کی مداخلت” پر فلسطینی انٹیلی جنس سربراہ کی تنقید
رام الله: كفاح زبون فلسطینی جنرل انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ میجر جنرل ماجد فرج نے قطر بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کہ تحریک حماس عرب بحران میں مداخلت کر رہی ہے۔ مغربی پٹی کے علاقے نابلس میں ایک خیراتی افطار پارٹی کے دوران یقین دہانی کی کہ […]

رام الله: كفاح زبون
فلسطینی جنرل انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ میجر جنرل ماجد فرج نے قطر بحران کی جانب اشارہ کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ کہ تحریک حماس عرب بحران میں مداخلت کر رہی ہے۔ مغربی پٹی کے علاقے نابلس میں ایک خیراتی افطار پارٹی کے دوران یقین دہانی کی کہ "فلسطینی قیادت مملکت سعودی عرب، متحدہ عرب امارت، بحرین اور مصر کے ساتھ ہے اور خطے میں تمام تر ایرانی منصوبوں کو مسترد کرتی ہے”۔
میجر جنرل فرج نے "حماس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "چند روز پہلے غزہ میں عرب ممالک کے خلاف ہم نے جو نعرے سنے ہیں وہ شرمناک ہیں۔ ہمیں بہر حال عرب ممالک کے ساتھ زندگی گزارنا ہے۔۔۔ جو ہمارے بچوں کو اپنے دامن میں لیتے ہیں۔ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بھی عرب ملک ہماری عوام یا قیادت کے خلاف موقف اختیار کرے، کیونکہ ماضی میں ہمیں اس پر کافی سبق مل چکا ہے”۔