ہم ترک اڈوں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے : ریاض

  جدہ: "الشرق الاوسط” کل سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے سوشل نیٹ ورک "ٹویٹر” کے اکاؤنٹ پر جاری بیان کی ایک سرکاری ذریعے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ترکی کو ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ وہ اس کی اراضی پر فوجی اڈے قائم کرے۔ سعودی سرکاری ذریعے […]

ہم ترک اڈوں کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے : ریاض

جدہ: "الشرق الاوسط”

کل سعودی وزارت خارجہ کی طرف سے سوشل نیٹ ورک "ٹویٹر” کے اکاؤنٹ پر جاری بیان کی ایک سرکاری ذریعے نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب ترکی کو ہرگز اجازت نہیں دے گا کہ وہ اس کی اراضی پر فوجی اڈے قائم کرے۔

سعودی سرکاری ذریعے نے اشارہ کیا کہ سعودی عرب کو اس کی ضرورت نہیں ہے اور اس کی مسلح افواج بہترین فوجی صلاحیتوں کی حامل ہیں جن کی بیرون ملک بہت زیادہ شراکت ہے، جیسا کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے کے امن و استحکام کی حفاظت کے لئے ترکی کی "انکیرلیک” بیس بھی انھی میں سے ہے۔

ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے جمعہ کے روز بیان دیا تھا کہ انہوں نے سعودی عرب میں ترک فوجی اڈے کے قیام کی پیشکش کی ہے، جیسا کہ اناطولیہ نیوز ایجنسی نے ان سے نقل کیا ہے اور فرانسیسی پریس کی رپورٹ میں آیا ہے۔ اردگان نے مزید کہا کہ "ابھی تک اس کا جواب موصول نہیں ہوا”۔

اتوار 23 رمضان المبارک 1438 ہجری ­ 18 جون 2017ء  شمارہ: (14082)