علاوی کا قطر پر عراق کی تقسیم کی کوشش کا الزام

دوحہ کے لئے دوبارہ فضاء کھولنے کے لئے بین الاقوامی کوششیں ناکام   قاہرہ: سوسن ابو حسين جمہوریہ عراق کے نائب صدر إياد علاوی نے کل قطر پر الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس نے عراق کو تقسیم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔ علاوی نے کہا کہ قطر کی […]

علاوی کا قطر پر عراق کی تقسیم کی کوشش کا الزام
دوحہ کے لئے دوبارہ فضاء کھولنے کے لئے بین الاقوامی کوششیں ناکام

قاہرہ: سوسن ابو حسين

جمہوریہ عراق کے نائب صدر إياد علاوی نے کل قطر پر الزام عائد کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اس نے عراق کو تقسیم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے۔

علاوی نے کہا کہ قطر کی حمایت یافتہ عراق کی تقسیم کے منصوبے کی بنیاد "سنی علاقے اور اس کے مد مقابل شیعہ علاقے پر تھی”۔ انہوں نے مزید کہا: "میں نے قطریوں سے کہا کہ ہم اس کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے”۔ علاوی نے قاہرہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران اس بات پر زور دیا کہ قطر کی غلطیوں اور بے ضابطگیوں پر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے گذشتہ عرصے میں قطر کی پالیسیوں پر خاموش رہنے پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ قطر کے ساتھ مفاہمت یا اسے تنہا کرنے سے متعلق حل صرف کشادہ دلی میں پوشیدہ ہے۔

اتوار 23 رمضان المبارک 1438 ہجری­ 18 جون 2017ء   شمارہ: (14082)